نئی دہلی،29جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گؤرکشا کے نام پر ہو رہے تشدد کو لے کر رد عمل ظاہر کرتے ہی پی ایم مودی اپوزیشن رہنماؤں کے نشانے پر آ گئے۔مجلس اتحادالمسلمین سربراہ اسد الدین اویسی اور ترنمول سربراہ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم کے بیانات کو صرف زبانی کارروائی بتایا ہے۔اویسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم صرف باتیں کرنا جانتے ہیں۔جمعرات کو پی ایم نے گؤرکشا کے نام پر لوگوں کی ہلاکتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو گؤرکشکوں کو ونوبا بھاوے اور مہاتما گاندھی سے سیکھنا چاہئے۔وزیر اعظم نے کہا کہ قانون کو اس کا کام کرنے دینا چاہئے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہے۔پی ایم کے اس بیان پر اویسی کا کافی سخت رد عمل سامنے آیا۔اویسی نے مودی کے بیان کو محض زبانی جمع خرچ بتاتے ہوئے کہا کہ پی ایم نے دو بار اس بارے میں کہا ہے پر کچھ نہیں ہوا۔ان کے گؤرکشکو ں پر کبھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ایسا اس وجہ سے انہیں بی جے پی /سنگھ کی جانب سے براہ راست /بالواسطہ حمایت حاصل ہے۔
اویسی نے ٹوئٹ کرکے اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔اویسی نے اگلے ٹویٹ میں لکھا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ گؤرکشا کے نام پر قتل قبول نہیں ہے لیکن پہلو خان کے 3قاتل ملزمین اب بھی گرفتار نہیں ہوئے ہیں، جبکہ راجستھان میں بی جے پی اقتدار میں ہے۔اویسی کے علاوہ ممتا بنرجی نے بھی ٹویٹ کرکے اپنا اعتراض ظاہر کیا ہے۔ترنمول سربراہ نے ٹویٹ میں لکھا کہ ہم گؤرکشا کے نام پر ہو رہے قتل کی مذمت کرتے ہیں،اسے ضرور روکا جانا چاہئے،صرف باتیں ہی کافی نہیں ہیں۔